سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف جاری حکمِ امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران صوبائی محتسب اور متاثرہ خاتون فریق کی جانب سے تحریری جوابات عدالت میں پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا

صوبائی محتسب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اسے مسترد کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، لہٰذا سندھ ہائیکورٹ کو یہ کیس سننے کا اختیار حاصل نہیں۔

مونس علوی کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ان کے مؤکل نے گورنر سندھ کے سامنے اپیل دائر کر رکھی ہے، جسے پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس محمد اقبال نے ریمارکس دیے کہ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں آتا، عہدے سے برطرفی کیسے ممکن ہے؟ اگر اپیل زیرِ سماعت ہے تو وہیں پیروی کریں، یہ اتنی بڑی سزا ہے، اس طرح کیسے دی جا سکتی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ اس کیس میں بہت سی باتیں پہلی بار دیکھنے کو مل رہی ہیں، جس پر جسٹس محمد اقبال نے ریمارکس دیے کہ آپ پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد تو اور بھی بہت کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نوکری سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

عدالت نے مونس علوی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ جواب الجواب تحریری طور پر جمع کروائیں۔ ساتھ ہی سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews حکم میں توسیع سندھ ہائیکورٹ سی ای او کے الیکٹرک عہدے میں توسیع کے الیکٹرک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حکم میں توسیع سندھ ہائیکورٹ سی ای او کے الیکٹرک عہدے میں توسیع کے الیکٹرک وی نیوز سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

پڑھیں:

ڈی پی ایل کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ، لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے، کمرشل امپورٹرز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ڈینجرس پیٹرولیم لائسنس (ڈی پی ایل) حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025 تک کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم ڈویڑن علی پرویز ملک، ڈی جی ایکسپلوزیو عبدل علی خان اور ڈائریکٹر محمد آفتاب قاضی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزارت کی جانب سے بروقت مداخلت قابل ستائش ہے تاہم ڈی پی ایل قوانین کا بنیادی مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔ توسیع تکنیکی طور پر صرف 42 دن کی مہلت ہے جبکہ صنعتی درآمدی سائیکل اوسطاً 60 سے 90 دن کا ہوتا ہے جو خام مال کی تیاری، شپمنٹ اور درآمد کے مراحل پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کیمیکلز خام مال کو ڈی پی ایل کلاس بی اور سی میں شامل کیا گیا ہے وہ نہ تو ہائیڈرو کاربن ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا ایندھن۔ یہ خالص صنعتی آرگینک کمپاؤنڈز ہیں جو ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، پلاسٹک، کھاد، چمڑا اور کاسمیٹکس جیسے اہم شعبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کو پیٹرولیم ایکٹ کے تحت لانا نہ صرف غیر منطقی ہے بلکہ اس سے صنعتی پیداوار، برآمدات اور ملک کے زرمبادلہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے حکومت سے ڈی پی ایل قوانین پر نظرثانی اور غیر پیٹرولیم صنعتی خام مال کو اس سے مستثنیٰ قرار د دینے کا مطالبہ کیا تاکہ ملکی صنعت کسی بڑے بحران سے محفوظ رہ سکے۔سلیم ولی محمد نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ غلط درجہ بندی برقرار رہی تو صنعتی سپلائی چین متاثر ہوگی، برآمدی مسابقت کمزور پڑے گی اور معیشت کو طویل المدتی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کی امریکا کو جوہری معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش
  • دہلی کے تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبریں ہٹانے کا مطالبہ، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل
  • روس کی امریکا کو جوہری معاہدے ’نیو اسٹارٹ‘ میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش
  • کراچی: ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
  • لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس
  • سندھ حکومت کے الیکٹرک بائیک منصوبے پر تحفظات
  • اہم عہدے لے کر بھی حصہ دار نہیں ہم
  • مشن نورکا نام اور پس منظر متنازع ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری
  • ڈی پی ایل کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ، لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے، کمرشل امپورٹرز