پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اشرف خان: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ، پی پی ایل کے مطابق حملہ 6 اگست 2025 کو ہوا تھا۔
پاکستان پیٹرولیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں تفصیلات سے آگاہ کردیا، پی پی ایل کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیمز نے فوری حفاظتی اقدامات کئے۔
غیر ضروری آئی ٹی سروسز عارضی طور پرمعطل کی گئیں،پی پی ایل کی بنیادی آپریشنز اور حساس ڈیٹا محفوظ رہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
بلیو لاکر نامی گروپ کی جانب سے رینسم نوٹ موصول ہوا،معاملہ قانونی اداروں اور ریگولیٹری حکام کو رپورٹ کر دیا گیا۔
پی پی ایل خط فارنزک تحقیقات اور سسٹم کی بحالی جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز اور پارٹنرز کے آپریشنز متاثر نہیں ہوئے، ڈیجیٹل سیکیورٹی پی پی ایل کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی پی ایل
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا، رانا ثناء
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف حقِ دفاع استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔