راؤ لشاد:صدر ن لیگ نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 ذرائع  کے مطابق نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،نوازشریف اورخواجہ آصف کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ سےزائدجاری رہی ہے۔

 نواز شریف  کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت ہے ،سیاسی ورکرزکی سب سےزیادہ اہمیت ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

ساہیوال:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔

ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال میرا بھائیوال ہے تو نواز شریف صاحب کی طرف سے بھی سب کو السلام علیکم، ساہیوال ڈویژن کے لیے 62 بسیں ہیں جس میں سے 30 بسیں ساہیوال کے لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، اپنا گھر اسکیم کے تحت 80 ہزار گھر بن رہے ہیں اور نومبر کے آخر تک ایک لاکھ لوگوں گھر فراہم کیے جائیں گے۔

قبل ازیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بہاول نگر پہنچیں جہاں انہیں ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور اسکولوں میں بچوں سے ملاقات کی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کو بہاولنگر میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات کل ہوگی
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی ملاقات میں کشیدگی کے بجائے دوستانہ گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ
  • ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
  • لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں: مریم نواز
  • زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف جتنا مضبوط وزیراعظم 78 برس میں نہیں آیا، رانا ثنااللہ
  • پنجاب اور جرمنی کے درمیان بچوں کے کینسر کے جدید علاج کیلیے تعاون پر اتفاق
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع، سیاسی، عسکری قیادت نیک نیت ہے: مریم نواز
  • پاک سعودی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم نواز