تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق نیا بل تیار
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی میں اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر مراعات سے متعلق نیا ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے، جو آج ایوان میں پیش کیا جائے گا، اس بل کے تحت نئی تنخواہیں اور مراعات یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہوں گی۔
بل میں اراکین اسمبلی کو ہاؤس رینٹ، یوٹیلیٹی الاؤنس، میڈیکل، کنونس اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ اس نئے قانون کے تحت 1974 کے پرانے قانون کو منسوخ کر کے ایک نیا، جامع فریم ورک متعارف کروایا جائے گا۔ بل کے تحت قائد حزب اختلاف کو وزیر کے برابر مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کو سرکاری گاڑی اور پیٹرول الاؤنس فراہم کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے خاتمہ پر تنازعہ کھڑا ہو گیا
ترمیمی بل کے تحت ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو ہر سال اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے تجاویز مرتب کرے گی، اس کمیٹی کی سفارشات حکومت سندھ کے لیے لازمی قرار دی جائیں گی، یعنی حکومت ان تجاویز کو ماننے کی پابند ہوگی۔ اس کے علاوہ بل میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں کا تعین دیگر صوبائی اسمبلیوں سے تقابلی جائزہ لے کر کیا جائے گا تاکہ تنخواہوں اور مراعات کا نظام ملک بھر میں ہم آہنگ ہو سکے۔
لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 339 افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے تحت
پڑھیں:
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مداخلت پر اپوزیشن کے 9 گرفتار اراکین رہا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی مداخلت اور احکامات پر اپوزیشن کے گرفتار ہونے والے 9 اراکین کو پولیس نے رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں اسپیکر کی ہدایت پر پولیس نے حکومت وفد کے پہنچنے پر اپوزیشن کے 9 اراکین کو رہا کیا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے رہائی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ اس قسم کی گرفتاریاں ہمیں اور ہمارے حوصلے اور ایمان مضبوط کریں گی۔ ہم خان کے ساتھ اور خان کے نظریے کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
Tagsپاکستان