Express News:
2025-11-07@12:56:00 GMT

ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔

36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔

بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن.

.. ود دی کنگ کوہلی‘‘۔

تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر

جتنی ہی مقبول اتنی ہی غیر یقینی کی شکار شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو مداح ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

رومانوی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے  2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “ میں ساتھ کام کیا تھا اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دونوں کی کمال کی کیمسٹری کو نہ صرف ڈراموں بلکہ حقیقی زندگی میں پسند کیا گیا جس کے بعد مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی۔

تاہم صرف دو سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ البتہ نہ تو احد رضا اور نہ سجل علی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ جوڑا کسی تقریب میں بھی ایک ساتھ نظر نہیں آتا اور متعدد ساتھی فنکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

جوڑے کے اہل خانہ نے بھی طلاق کی خبروں کی کبھی نہ تو کھل کر تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی ہے۔ جس سے افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔

تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ زی فائیو کے پلیٹ فارم پر دکھائے گئے ان کا ڈراما دھوپ کی دیوار اب یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پاک بھارت جنگ کے تناظر میں بنائے گئے اس ڈرامے کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا اور حسیب حسن نے ہدایت کاری دی۔ سجلی علی نے مسلمان جب کہ احد نے ہندو لڑکے کا کردار ادا کیا۔

زی فائیو پر دکھائے گئے اس ڈرامے کو پاکستان میں ناظرین دیکھ نہیں پائے تھے لیکن اب "زندگی" کے یوٹیوب چینل پر اس کی پہلا قسط دکھائی جا رہی ہے۔

اس جوڑی کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار ہم دونوں کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس جوڑی کو نظر لگ گئی تھی۔ کسی نے دعا کی کہ دونوں کے درمیان پھر سے محبت کا رشتہ کا قائم ہوجائے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی، علی رضا سید
  • دانش تیمور کا ہرش وردھن رانے سے مشابہت پر دلچسپ جواب
  • ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
  •  دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انوکھی انٹری،مہمان حیران
  • پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر
  • پاکستان کے جرنیلوں نے امریکہ کے لیے فوج کو اپنی ہی قوم کے خلاف کھڑا کردیا
  • ویرات کوہلی کی 37ویں سالگرہ پر انوشکا شرما نے شادی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
  • مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا
  • مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا