ملکی سلامتی کیلئے جانیں قربان کرنیوالے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید
پڑھیں:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور شہید قائد ڈاکٹر غلام قادر وانی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر غلام قادر وانی کو تحریک آزادی کو فکری معمار، نظریاتی ستون اور استقامت کی علامت قرار دیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ جموں و کشمیر کے فعال ناظم اعلیٰ رہے، بعد ازاں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں شمولیت اختیار کی اور پھر اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ کے چیئرمین کی حیثیت سے کشمیر کے نوجوانوں کو فکری، تحریکی اور تنظیمی سطح پر ایک واضح سمت عطا کی۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی کی جدوجہد نے تحریکِ آزادی کو صرف سیاسی نہیں بلکہ فکری و تہذیبی بنیادوں پر استوار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وانی جیسے رہنما تاریخ کشمیر کے وہ روشن باب ہیں جنہیں مٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔مجلس کے اختتام پر شہید رہنما سمیت تمام شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ مجلس میں سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، میر طاہر مسعود، دائود خان، شیخ عبدالمتین، محمد حسین خطیب، حاجی محمد سلطان، راجہ شاہین، زاہد صفی، اعجاز رحمانی، جاوید جہانگیر، امتیاز وانی، عدیل مشتاق، شیخ عبدالماجد، نذیر احمد کرنائی اور دیگر نے شرکت کی۔