سوات:

پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیابی سے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

گزشتہ رات زمرد کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور عوام نے ہمدردی کے اس جذبے پر پاک فوج کے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاک فوج

پڑھیں:

ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق

ڈسکہ (نیوزڈیسک) ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم
  • بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب
  • انوکھا مینڈک، جو خطرے  میں اپنی ہڈیاں پنجے سے باہر نکال لیتا ہے
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ  اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جھلس کر جاں بحق
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق
  • ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق
  •  تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی