بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے کئی اہم منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جیولین اینٹی ٹینک میزائل، اسٹرائیکر گاڑیاں، ہیکلز اور بوئنگ جنگی طیاروں سمیت امریکی دفاعی سامان کی خریداری کو مؤخر کر دیا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا کے دوران طے پانے تھے تاہم اب یہ دورہ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحے کی خریداری سے متعلق بات چیت اُس وقت نہیں کریں گے جب تک امریکا عائد اضافی ٹیرف پر ٹھوس وضاحت نہیں کرتا۔

 

دوسری جانب، بھارتی  وزارت دفاع نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکا سے اسلحے کی خریداری طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی خریداری

پڑھیں:

بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے اربوں کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت

اسلام آباد:

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور  فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی  ہے۔

جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز  رجسٹرڈ طیاروں کے  لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔

2019 میں فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو اوور فلائنگ آمدنی میں تقریبا7.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا ۔ بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، تاہم قومی خود مختاری اور دفاع کو معاشی مفادات پر مقدم تصور کیا جاتا ہے۔  وزارت دفاع کے جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس وقت بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ائیر لائنز کے لیے کھلی ہیں ۔ پاکستانی ایئر لائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی عائد ہے ۔ 2019 میں کشیدگی سے قبل اوور فلائنگ کی اوسط یومیہ آمدن 5 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر تھی ۔ اس عارضی تعطل کے باوجود پی اے اے نے مالیاتی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

جب بات قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کی ہو تو کوئی قیمت زیادہ نہیں ہوتی۔ وطن عزیز کا دفاع ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا امریکی اسلحہ خریداری مؤخر کرنے کی خبر کی تردید
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے اربوں کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر دفاع نے تفصیلات پیش کردیں
  • مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف
  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  • مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • اضافی امریکی ٹیرف کے نفاذپر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے