حج درخواستوں کی وصولی، ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو عالمی معیار، جدید تکنیکی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کے پیشِ نظر 2 ایڈیشنل رجسٹرار کو تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، نگہداشت اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔