City 42:
2025-08-09@07:45:04 GMT

کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
وفاق کے تمام تھانوں کو کرائے داری ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے احکامات دے دیئے گئے ہیں جس کے مطابق گھر اور فلیٹ کرائے پر دینے سے قبل متعلقہ تھانے میں اندراج لازمی قراردیاگیاہے۔

احکامات کے مطابق اندراج نہ کروانے والے مالکان اور ڈیلر زکے خلاف کرائے داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جائیداد کو سیل کیا جائے گا۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: داری ایکٹ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی 40 روز تک بغیر رخصت ایوان سے غیر حاضری پر رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سماء نیوز کے مطابق اس حوالے سے قرارداد 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے ایوان میں پیش کی جائے گی جو رواں سیشن کے دوران ہی طے ہوگی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص اکرم کی بغیر درخواست مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر دیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی تھی جس پر ڈپٹی سپیکر نے رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا

 قرارداد کی منظوری کے بعد شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہل ارکان کی فہرست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے اور ارکان کے ریکارڈ اور فہرست کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جبکہ نااہل ارکان کو فہرست سے خارج کرنے کے بعد نئی فہرست اور پارٹی پوزیشن جلد جاری کی جائے گی۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو بھی نئے ریکارڈ کے مطابق فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں، الیکشن کمشن کی ہدایت    
  • وزیراعظم کا201یونٹس پر اضافی بل پر صارفین کی شکایات کا نوٹس،کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 
  • وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
  • لاہور ہائیکورٹ کا پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بڑا فیصلہ
  • این اے 129 پر ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذات بھی جمع
  • وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا