محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی اور شدید حبس برقرار رہے گا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق لاہور میں آئندہ دنوں تک گرمی اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان نہیں اور تیز بارش کے کوئی آثار موجود نہیں البتہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب خطہ پوٹھوہار بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ راولپنڈی مری گلیات جہلم اٹک چکوال سیالکوٹ خوشاب گجرات گوجرانوالہ نارووال اور قریبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے سوات دیر بونیر شانگلہ کوہستان بٹگرام مانسہرہ پشاور ایبٹ آباد مردان مالاکنڈ خیبر باجوڑ اورکزئی اور کوہاٹ میں بھی بارش متوقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے دوسری جانب نوشہرہ شہر اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالے بپھر گئے اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے ریلوے کالونی سمیت متعدد علاقوں میں پانی گھروں تک پہنچ گیا اور ڈسپنسری بھی متاثر ہوئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس کا راج رہا تاہم اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب خطہ پوٹھوہار کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات علاقوں میں کا امکان بارش ہو
پڑھیں:
ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11 فٹ کم رہ گیا۔،واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی، سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔