گلیوں اور بازاروں میں جانور باندھنے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے سیوریج سسٹم اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں کی گلیوں اور بازاروں میں جانور باندھنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں نافذ ہوگی۔ شہری علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں جانور کھلے عام باندھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ دیہی علاقوں کے رہائشی اپنے مویشی صرف اپنی چار دیواری کے اندر رکھ سکیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیوریج لائنز کو نقصان سے بچانے، صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ذاتی گھر کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی
لندن: برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد، روشن آرا علی، نے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھانے پر شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر کا استعفیٰ اُن کی ذاتی جائیداد سے متعلق ایک معاملے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
روشن آرا علی، جو بنگلا دیشی نژاد برطانوی سیاستدان ہیں، نے کہا کہ مستعفی ہونا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن میں نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم امور میں رکاوٹ بنیں۔ میں نے ہمیشہ قانون کی مکمل پاسداری کی ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ان کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ روشن آرا علی نے بے گھر افراد جیسے حساس مسئلے پر مؤثر انداز میں کام کیا اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔
عوامی حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا تھا کہ جو وزیر اپنے ذاتی گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھا سکتی ہیں، وہ بے گھر افراد کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی اہل نہیں۔ یہی عوامی دباؤ بالآخر ان کے استعفے کا سبب بنا۔