4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے چک 7 شمالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار کمسن بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بچیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ بچیوں کی عمریں بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ والدہ کے مطابق، وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اور واپس آ کر دیکھا تو چاروں بیٹیاں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ واقعہ علاقے میں شدید افسردگی اور بے چینی کا باعث بنا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ اور رشتہ دار ہسپتال میں بچیوں کی خیریت جاننے پہنچ گئے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ :ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے.محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 227 اور نجی ہسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 257 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 195 بستر مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔زشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں.حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جاں بحق ہوئی۔