اسلام آباد ایئرپورٹ کو 8 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔
اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
الیکشن کمیشن: سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے، جس میں اس بات کی تصدیق ضروری ہے کہ جماعت کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول نہیں ہوئے اور فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔‘
کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ فارم ڈی اور فنڈز کے ذرائع کے لیے پروفارما الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر اور ای سی پی کی ویب سائٹ پر مفت دستیاب ہیں۔
’فارم میں اووررائیٹنگ قبول نہیں کی جائے گی اورآڈیٹرکی آئی سی اے پی رکنیت یا سرٹیفیکیٹ کی تازہ ترین تصدیق منسلک کرنا لازمی ہوگی۔‘
مزید پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشواروں کے ساتھ یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس بھی فراہم کرنا ہوں گ، یہ ریکارڈ صرف مجاز جماعتی عہدیدار کے ذریعے بذاتِ خود الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرایا جا سکے گا۔
’ڈاک، فیکس، کوریئریا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والے گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آڈٹ شدہ اسلام آباد الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن بینک اکاؤنٹس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مالی گوشوارے