فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، دفاعی قیادت اور کمیونٹی سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، دفاعی قیادت اور کمیونٹی سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔
آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
پاکستانی کمیونٹی سے ایک تعارفی نشست میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُراعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔
پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قیادت اور
پڑھیں:
زرداری کا دورہ چین مکمل، وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران صدر زرداری کی چین کے صوبائی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاک چین تعلقات، سی پیک، علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر نے دونوں ملکوں کی سٹرٹیجک شراکت داری کے عزم کی تجدید کی۔ صدر نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہوئے تو انہیں دوستانہ اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔