بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ

روزینہ علی: پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو فضائی حدود کی بندش کے چار ارب 10 کروڑ روپے خسارے کا انکشاف, وزارت دفاع نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک بند رہی ۔۔۔معرکہ حق کے موقع پر تمام بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ۔فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے

شاہکام چوک: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ مضامین

  •  پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعو ے پرچین کاسخت ردعمل
  • اوورسیز پاکستانی روشن مستقبل پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں، فیلڈ مارشل
  • 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف
  • اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
  • پاکستان کے وزیر دفاع  نے بھارت کو بڑا چیلنج کر دیا
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
  • بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ
  • کراچی: بے قابو ہوکر گھر میں گھسنے والا ٹریلر 4 دن بعد بھی وہہیں موجود