اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔

ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جوابات بے جان، مختصر اور کم ذاتی انداز کے ہیں۔ کئی پلس یوزرز نے شکایت کی کہ چند گھنٹوں کے اندر پرامپٹس کی حد ختم ہو جاتی ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بڑا منفی فرق ہے۔

مزید برآں، اوپن اے آئی نے پرانے ماڈلز ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس سے وہ صارفین خاصے ناخوش ہیں جو اپنے پروجیکٹس میں پرانے ورژنز پر انحصار کرتے تھے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ نیا ماڈل کارکردگی میں کسی بڑی چھلانگ کے بجائے کئی پہلوؤں میں پیچھے چلا گیا ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید کمپنی نے اخراجات کم رکھنے کے لیے ماڈل کو محدود کیا ہے، کیونکہ بڑے AI ماڈلز بجلی اور وسائل دونوں کے لحاظ سے مہنگے اور ماحول پر بوجھ ڈالنے والے ہوتے ہیں۔

چند صارفین نے طنزیہ انداز میں اسے “اوپن اے آئی کا شِرنک فلیشن” کہا — یعنی کم معیار میں نیا ورژن پیش کرنا۔ پروگرامرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ کوڈنگ ٹیسٹس میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آئی۔ البتہ تحقیقاتی ادارہ METR کے مطابق جی پی ٹی فائیو اتنا طاقتور نہیں کہ خطرناک حد تک تیز رفتاری سے تحقیق کو آگے بڑھا سکے، جو ایک طرح سے مثبت پہلو ہے۔

سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ جی پی ٹی-5 کمپنی کا اب تک کا سب سے ذہین ماڈل ہے اور ان کی ترجیح یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے اور قیمت کم رکھی جائے۔ ان کا وعدہ ہے کہ مستقبل میں مزید بہتر اور طاقتور ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جی پی ٹی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے اپنی خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔

معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں اس اقدام کو سراہا۔

مریم نواز کا خوشگوار انداز سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین نے خاتون کی تخلیقی سوچ  اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

  • نعمان اعجاز کا یومِ آزادی پر نوجوانوں کے مایوس مستقبل پر کڑوا تبصرہ وائرل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا
  • نیا ماڈل متعارف؛ اب اوپن اے آئی انٹرنیٹ کے بغیر چلے گا
  • یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں
  • مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا
  • اوپن اے آئی نے انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
  • اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب
  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا
  • پہلے سے کہیں زیادہ ذہین چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن کیا انسانوں کو نوکری سے نکال دے گا؟