نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 100 سے زائد پلیٹیں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد پلیٹیں جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق نوشہرو فیروز میں قائم سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سولر پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے 108 سولر پلیٹیں مکمل طور پر جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سولر پلانٹ میں ریسکیو حکام
پڑھیں:
رحیم یار خان: عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
—فائل فوٹورحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔