کس صوبے میں گدھے سب سے زیادہ ؛ حکومتی اعداد و شمار سامنےآگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سٹی 42: کس صوبے میں گدھوں کی تعداد کتنی ہے ؟حکومتی زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں
رپورٹ ادارہ شماریات کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے، جبکہ سندھ دوسرے اور خیبرپختون خواہ میں تیسرے نمبر پرگدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ3 ہزارپرپہنچ گئی، سندھ میں گدھوں کی تعداد10 لاکھ81 ہزارہوچکی ہے،خیبرپختون خواہ میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ82 ہزار پر پہنچ گئی، بلوچستان میں میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد17 لاکھ73 ہزار زیادہ ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خیبر پختون خواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد16 لاکھ21 ہزار زیاد بنتی ہے،سندھ کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ ہے،
زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہوچکی ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں گدھوں کی تعداد کے مطابق
پڑھیں:
فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔
60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔
فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔
اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب 52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔