اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی بہترین امید ہے، انتھونی البانیزی

آسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل انسانیت کے لیے بہترین امید ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں تشدد کا سلسلہ رک سکتا ہے اور غزہ میں جاری تنازع، تکالیف اور بھوک کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

البانی‍زی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی اور فلسطینی ریاستوں کا قیام مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتا، تب تک امن صرف عارضی ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا فلسطینی عوام کے ان کی اپنی ریاست کے حق کو تسلیم کرے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس حق کو حقیقت بنانے کی کوشش کرے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک نے بھی تقریباً دو برس قبل حماس کے حملوں کے بعد غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی ہے۔

البانیزی نے کہا کہ آسٹریلیا کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کی ان یقین دہانیوں پر مبنی ہے کہ مستقبل کی کسی فلسطینی ریاست میں حماس کے عسکریت پسندوں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ پٹی پر کنٹرول نہیں رکھتی، جو تقریباً دو دہائیوں سے حماس کے زیر انتظام ہے۔

آسٹریلیا کے اعلان کے بعد کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے نے اس پر تبصرے سے انکار کر دیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی عالمی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امن نہیں بلکہ جنگ کو جنم دے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ اور پرتگال سمیت دس سے زائد ممالک ستمبر میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلانات کر چکے ہیں۔


ادارت: مقبول ملک، جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی تمام سرنگوں کو تباہ اور نابود کر دیں۔

اسرائیلی اخبار ییدیوتھ آہرونتھ کے مطابق، کاٹز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر سرنگیں نہ ہوں تو حماس نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں پچھلے ماہ کاٹز نے کہا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائی صرف دھڑوں کو غیر مسلح کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں حماس کے سرنگ نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ہدایت کو اسرائیل کے زیر کنٹرول ییلو زون میں مرکزی ترجیح بنائے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے کارکنان ییلو لائن کے مشرقی جانب سرنگوں میں ہیں جو اسرائیل کے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے 53 فیصد حصے سے منسلک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی
  • جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری،متعدد فلسطینی شہید
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • 2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک افسر کی باقیات واپس لائیں گے، اسرائیلی فوج
  • فلسطین کا ترکی کے اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کا خیرمقدم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کو امریکی قر اداد کی حمایت کر نے کی ضرورت ہے؟
  • اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک پر اسرائیلی افسرہ گھر میں نظر بند