کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو شکست اور ٹیرف میں شرمندگی فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا نے عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا جس کا مطلب یہی ہے کہ بھارت ہی دہشتگرد ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے، کاش پاکستان کے پاس ان کے جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کوئی لیڈر تھا، نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے، اب دیکھیں اس کے بعد کیا کیا ہوتا ہے؟
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے جون میں فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پہلے دورہ امریکا کے دوران کہا تھا کہ وہ پاکستان کیلیے اچھی خوشخبری لےکر آ رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سپہ سالار کی ملاقات کے بارے میں ڈھائی ماہ پہلے بتا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کسی قسم کا ذکر نہیں آئے گا اور سپہ سالار پاکستان کیلیے اچھی خوشخبری بھی لے کر آ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹو سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل ا رمی چیف جنرل عاصم منیر فیصل واوڈا کہا کہ

پڑھیں:

صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔

مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک — مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا — نے باضابطہ دستخط کیے۔

تقریب کے بعد صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ “غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ میں تمام شرکا کا شکر گزار ہوں اور سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوئی۔”

انہوں نے خصوصی طور پر وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور اپنے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو یہاں موجود نہیں، دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔

وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے — انتھک کوششوں کے بعد ہم غزہ میں امن کے قیام میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف امن کے سفیر ہیں بلکہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچا کر دنیا میں امن کا پیغام عام کیا ہے۔”

ویب ڈیسک مقصود بھٹی اسپورٹس ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ایوانِ صدر میں اہم ملاقات: فیلڈ مارشل کی آصف زرداری کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سےملاقات، افغان طالبان کےجارحانہ اقدامات پر پاک فوج کے موٴثرجواب سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات، داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان طالبان کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا
  • صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
  • ٹرمپ نے عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا
  • افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت