عاطف اسلم کے والد کاانتقال
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔
عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے بیمار تھے.
77سالہ محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی.
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ”عاطف اسلم کے والد کے انتقال“ کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عاطف اسلم کے والد
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔
عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔