بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، سپیکرقومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ژوب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7تا 11اگست، 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
(جاری ہے)
منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔شہدا و غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملکی امن و ترقی کے لیے فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔