نوشہرہ، ایمیونیشن آرمر ڈپو میں ایکسپائرڈ مارٹر گولے ضائع کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
نوشہرہ میں ایمیونیشن آرمر ڈپو میں ایکسپائرڈ مارٹر گولے ضائع کیے گئے ہیں، جن کے دھماکوں کی گونج کئی کلومیٹر تک محسوس کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایکسپائرڈ مارٹر گولے ضائع کرنے کے دوران ہوئے دھماکوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایکسپائرڈ مارٹر گولے تلف کرنے سے پہلے آرمر ایمونیشن ڈپو کے آس پاس کی آبادی کو پیشگی خالی کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقے کے افراد پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹیکس وصولی: ایف بی آر نے سناروں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ایف بی آر نے پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں سناروں کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس معاملات سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور ان 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے ہیں۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جاری ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔