بشریٰ بی بی کی ہدایت: عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی۔
جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویز کردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حد افاقہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن GINKO BILOBA بھی استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: محسن نقوی
عمران خان نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دیسی ادویات کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں جو خاصی مفید ہوتی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کان صاف کرنے میں ایئربڈز اور روئی کا استعمال خطرناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کان کی صفائی کے لیے روئی یا ایئربڈز کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے عام طور پر کان کے میل صاف کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی روئی اور ایئربڈز کے استعمال سے شدید خطرات کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق کان کے درد یا انفیکشن کے 70 فیصد کیسز اسی غلط عادت کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز کو ایک عام اور بے ضرر طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کان میں روئی یا ایئربڈز داخل کرنے سے میل مزید اندر دھکیل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شدید درد، انفیکشن اور کان کے پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے واضح کیا کہ کان کے پردے کو پہنچنے والا نقصان سماعت کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے طویل مدتی اثرات سنگین ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے ڈاکٹرز عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ کان کی صفائی کے لیے غیر محفوظ طریقوں سے گریز کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوراً ماہرِ کان و ناک اور گلے (ENT) سے رجوع کریں۔
مزید یہ کہ ماہرین صحت سفارش کرتے ہیں کہ کان کے میل کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ خصوصی اور محفوظ طبی آلات کا استعمال کیا جائے تاکہ کسی بھی طرح کے نقصان یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔