پاکستان اللّٰہ کی نعمت ہے، جسکی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
محسن نقوی — فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے۔
انہوں نے بانی پاکستان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا۔ پاکستان کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خون، آنسو اور شہادتیں وہ قیمت تھی جو آزادی کے لیے ادا کی گئی، آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں کی بیش قیمت قربانیوں کو سلام، وطن کے امن و دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
اقبال سنگھیڑا کو ایک معروف یوٹیوبر کے ساتھ والی بیرک میں رکھا گیا تھا، اجمل جامی کا دعویٰ
مزید :