نوجوان ہمارا سرمایہ ، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے: علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ امن اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام جاری ہے، عوام نے منتخب کیا ان کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد اور محبت کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کریں گے، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کے لیے
پڑھیں:
پنجاب پولیس میں 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا انتظار کرنے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، حکومت پنجاب نے 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اہم نکات میں 1986کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔34اضلاع میں 1680سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔کوٹہ کی تقسیم میں 15فیصد خواتین، 10فیصد سابق آرمی اہلکار، 5فیصد اقلیتیں اور 70فیصد اوپن میرٹ ہے۔ اگر کسی کوٹے کے تحت امیدوار دستیاب نہ ہوئے تو وہ نشستیں اوپن میرٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔ویٹنگ لسٹ کی بھرتیوں کے لیے ضلعی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
لاہور میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
سیکریٹری ڈی آئی جی ایڈمن اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔دیگر اضلاع میں آر پی او چیئرمین، سی پی او سیکریٹری اور ڈی پی او و ایس ایس پی آئی بی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔21اگست تک تمام ویٹنگ لسٹ کی بھرتیاں مکمل کی جائیں۔ 21اکتوبر تک میڈیکل اور دیگر مراحل مکمل کر کے تقرر نامے جاری کیے جائیں۔یہ مراسلہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو نے متعلقہ افسران کو جاری کیا ہے۔