پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے ساتھ منا رہے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملا دیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔

گورنر نے کہا کہ معرکہ حق میں پوری دنیا کو ملکی سالمیت کے لیے پاکستانی قوم کا اتحاد، عزم اور بلند جزبہ دیکھنے کو ملا، 14 اگست کا دن ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کی علامت ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں اور جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت بنایا۔

جشن آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو 78 ویں جشن پاکستان مبارک ہو، جشن پاکستان وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کار بند رہیں گے جو اس کے حصول کی بنیاد ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دفعہ معرکہ حق ( بنیان مرصوص) کا جشن بھی منایا جا رہا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، ہم ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں نے اس فتح کی راہ ہموار کی۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کو اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم تحریک آزادی کے شہداء سمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ معرکہ حق

پڑھیں:

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان

—فائل فوٹو

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔

سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔

سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان
  • ہم لبنان کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دینگے، شیخ نعیم قاسم
  • پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
  • اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: صدرِ مملکت