بشریٰ انصاری کی شادی صرف 1000 روپے میں ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے صرف 1000 روپے میں ہوئی تھی ۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری ایک سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ان حالات میں شادی کے بڑے اخراجات ممکن نہیں تھے۔
بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے والد نے صاف کہہ دیا کہ نہ کوئی قرض لیا جائے گا، نہ زیور بنے گا، اور نہ ہی کار بیچی جائے گی۔ شادی صرف نکاح پر مشتمل ہوگی اور وہ بھی سادگی سے۔
انہوں نے کہا کہ یوں ان کی شادی صرف 1000 روپے میں مکمل ہوئی اور آج تک انہوں نے کبھی کوئی مالی دباؤ یا بوجھ محسوس نہیں کیا۔
بشریٰ انصاری نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہوتا ہے، دکھاوے کا نہیں۔ تعلق کی خوشی اصل دولت ہے، نہ کہ قرض میں ڈوب کر کی جانے والی بڑی تقاریب۔
ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے ان کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ فضول خرچی سے بچنا اور سادگی اپنانا ہی اصل دانشمندی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
کوئٹہ :(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعطیلات کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرد علاقوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا کہ دو ماہ اور پندرہ دن پر مشتمل تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ چمن سمیت سرد اضلاع میں کلاس 1 سے 7 تک سالانہ امتحانات 16 نومبر سے شروع ہوچکے ہیں جو 24 نومبر تک جاری رہیں گے۔
.
اس کے علاوہ بلوچستان بورڈ کے تحت جماعت 8 کے امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔
گزشتہ ہفتے پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا اعلان کیا تھا، جن کے مطابق صوبے میں تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 12 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوں گی۔
پاکستان بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات عام طور پر دسمبر کے وسط سے جنوری تک جاری رہتی ہیں۔
شمالی علاقوں جیسے گلگت بلتستان اور مری میں شدید برفباری اور سخت سردی کے باعث اسکول نسبتاً جلد بند کیے جاتے ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں میں تعطیلات عموماً دسمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہیں۔
موسمِ سرما کی چھٹیاں نہ صرف طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے آرام فراہم کرتی ہیں بلکہ کرسمس، نیو ایئر اور خاندانی میل جول کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔