Daily Mumtaz:
2025-08-15@10:22:50 GMT

پنجاب کے شہری 14 ہزار گندے انڈے کھانے سے بچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

پنجاب کے شہری 14 ہزار گندے انڈے کھانے سے بچ گئے

ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہری مردہ مرغی کے گوشت کے بعد ہزاروں کی تعداد میں گندے انڈے کھانے سے بچ گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں 14 ہزار سے زائد گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا، خراب انڈوں کو فوری تلف کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ناگ شاہ چوک پر کی گئی جبکہ سپلائرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

قبل ازیں، ساہیوال میں کوٹ خادم میں کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی موجودگی میں ناقص و مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ بیف شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف تھانہ فرید ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

دو روز قبل ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 من مردہ مرغی کا گوشت لاہور پہنچنے سے پہلے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دو ملزمان مریدکے سے لاہور مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کر رہے تھے جنہیں گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کو تلف کرنے اور دیگر کارروائی کیلیے محکمہ فوڈ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا۔لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں حلقہ لاہور تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری اظہر بلال، اوردیگر راہنما بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ کے بچے بھوک پیاس اور اسرائیلی بمباری سے روزانہ شہید ہورہے ہیں۔ہم ان بچوں کو موت کے منہ میں جاتے نہیں دیکھ سکتے،یہ ہمارے بچے ہیں مگر بے حس حکمران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ جماعت اسلامی کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برائلر گوشت کی قیمت پانچویں روز بھی 595روپے پر مستحکم
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم
  • لاہور: باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
  • بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا 12 روزہ آپریشن ناکام، فوجی بھوک سے مٹی کھانے پر مجبور
  • گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے، اسد الدین اویسی
  • برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
  •  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی؛ نقل مکانی کرنے والےخاندانوں کیلئے نقدامدادکاپیکیج
  • ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ دنیا کی معمر ترین مرغی، یہ بڑی بی کتنے سال کی ہیں؟