ڈی آئی خان: درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائر اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔