اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، حکومت پاکستان چین پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی گارمنٹس گروپ ’’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ‘‘ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیلنج فیشن گروپ کے پاکستانی مارکیٹ پر اعتماد کو سراہتے ہیں، چیلنج گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے خصوصی اقتصادی زون کے حوالے سے چیلنج گروپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے صنعتی حصے کے فروغ کے لئے پر عزم ہیں، پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کی ترقی اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چین میں چین پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس منعقد کی جائے گی؛ یہ کانفرنس چین اور پاکستان کے نجی کاروباری اداروں کو اشتراک کا ایک موقع فراہم کرے گی۔

چیئرمین چیلنج فیشن گروپ نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج فیشن گروپ 2014 سے اب تک پاکستان میں 17 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور یہ گروپ پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹری قائم کر رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیلنج فیشن گروپ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کر رہا ہے، اس خصوصی اقتصادی زون سے 5 سالوں میں 100 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجے میں 400 ملین امریکی ڈالرز کے برآمدات متوقع ہیں۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم نے چیلنج گروپ خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح بھی کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ

پڑھیں:

معرکہ حق، یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے

ویب ڈیسک: معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

 خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

 تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

 مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
 
 

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

متعلقہ مضامین

  • پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • گورنر سندھ کی بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق بیان کی وضاحت
  • کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
  • معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
  • معرکہ حق، یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
  • پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب