UrduPoint:
2025-11-19@03:33:30 GMT

راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، طلبا و طالبات نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ آر ایل کے یو لاہور میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار اور رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ طلبا و طالبات نے ملی نغمے گائے اور جشنِ آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر وطن کی تاریخ اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی شارٹ فلمز اور ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔ ایک اور تقریب میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

آر ایل کے یو کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ محترمہ زلیخا خان نے ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔ ان تقاریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آزادی کی

پڑھیں:

نائیجیریا: مسلح گینگ کا اسکول پر حملہ، 25 طالبات کو اغوا کر لیا

 

چباک (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں ایک گینگ نے ایک اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ ایک اسٹاف ممبر کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حملہ اس واقعے کے ایک دہائی بعد ہوا ہے، جب شمال مشرقی علاقے میں چباک سے تقریباً 300 لڑکیوں کے اغوا کیا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے اسکول کے بچوں کے اغوا کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے (پاکستان کے وقت 8 بجے) حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گینگ نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ ’بندیٹ‘ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو اغوا کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹتے ہیں۔

شمال مغرب اغوا کی وارداتوں سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ بن گیا ہے، افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک 2009 میں ملک کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ بیسن میں بوکو حرام گروپ کے ابھرنے کے بعد سے مسلح تشدد کا شکار ہے۔

14 اپریل 2014 کو چیبوک قصبے سے اسکول کی 276 طالبات کی اغوا کی خبر نے دنیا بھر میں سرخیاں بنائی تھیں، ایک اور شمال مغربی ریاست کدونا کے کوریگا سے گزشتہ سال مارچ میں مسلح افراد نے 130 سے ​​زائد اسکول کے بچوں کو اغوا کر لیا تھا، بعد میں انہیں بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مدینہ بس حادثہ: بھارتی خاندان کی ایک ساتھ موت، آخری لمحے کی دردناک کہانی سامنے آئی
  • لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
  • نائیجیریا: مسلح گینگ کا اسکول پر حملہ، 25 طالبات کو اغوا کر لیا
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
  • سرکاری ٹی وی نے 620 روپے دے کر میری توہین کی تھی: راشد محمود
  • پاکستان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • لطیف آباد: آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: صدرِ مملکت
  • حیدرآباد: پٹاخے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق