اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے 5افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر سے نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک نوبت آگئی۔نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری اب تنقید کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن نریندر مودی کی ناکامیوں کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا مقام بنا سکے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے، پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہیں اور عالمی فورم پر جمع بھی کرائے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏

پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے خیر سگالی اور دوستی کے اظہار کے طور پر بھارتی پرچم لہرایا جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہ یونس نے نیپالی پرچم اٹھا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کنسرٹ میں موجود مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام مختلف ممالک سے آئے ہوئے سامعین کے احترام اور امن دوستی کے پیغام کے طور پر کیا گیا۔

تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد حیران نظر آئی اور کئی لوگوں نے اس حرکت پر بحث چھیڑ دی۔

کچھ نے اسے ایک مثبت، جرات مندانہ عمل کہا تو کچھ نے اسے غیر ضروری اور غیر محتاط فیصلہ قرار دیا۔

طلحہ یونس کے نیپالی پرچم لہرانے پر مقامی مداحوں نے جوش سے ردعمل دیا اور ان کے نیپال آنے کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں فنکاروں کی پرفارمنس سے اسٹیج پر زبردست ہلہ گلہ رہا اور شو بھرپور کامیاب رہا۔

تاہم اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ نیپال کے مداح اس پورے لمحے کو “ایک خوبصورت پیغام” قرار دے رہے ہیں۔

اب تک دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان نظرانداز نہیں کر سکتے، بھارت حملہ کر سکتا ہے: خواجہ آصف
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا
  • ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں, سعد رفیق
  • ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: سعد رفیق
  • مودی سرکار کی کینیڈا اور امریکا میں مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات
  • پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏
  • بھارت کی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار
  • اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف