پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے، اس ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے  ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اس صورتحال میں ہم لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے، دیگر اضلاع میں بھی حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں اور بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہیوی مشینری لگا دی گئی ہے، املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 وزیراعلی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت ان قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ہمارے منتخب عوامی نمائندے بھی اس وقت متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں،  منتخب نمائندے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیشن رکھیں، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت اس صورتحال نے کہا کہ کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ،آفاق احمد

موٹر سائیکل سواروں کابھاری چالان ظلم ،دھونس ، دھمکی مسئلے کا حل نہیں،جرمانوں میں کمی کی جائے
ہیوی ٹریفک چالان اور بندش احسن اقدام ، لیکن یہ مستقل حل نہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا کہ کسی قانون کا بننا اور اسکے نفاذ کا طریقہ کار دو الگ معاملات ہوتے ہیں ، ہم نے ای چالان کی مخالفت اسکے طریقے کار ، بھاری جرمانوں ، موٹر سائیکل اور کار سواروں کو بطور خاص نشانہ بنانے اور ہیوی ٹریفک ملنے والی رعائتوں کی وجہ سے کی تھی، ہمارا موقف اب بھی یہی ہے کہ پہلے ڈمپر ، ٹینکر سمیت ہیوی ٹریفک کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ لوگوں کو کچلنے کا سلسلہ بند ہو ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، کے ٹی سی جیسے مثالی ادارے کی بندش کے بعد شہر کے نصیب میں صرف چنگچی رکشا اور ریس لگاتی منی بسیں اور کوچز آئیں جنکے ڈرائیورز کی اہلیت جانچنے کا کوئی پیمانہ ہے نا گاڑیوں کی فٹنس ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ٹریکر نا ہونے یا ٹریکرکاکنٹرول ٹریفک پولیس کو نا دینے والے ڈمپر ٹینکر کی بندش احسن اقدام ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ، ہیوی ٹریفک کو منظم بنانے کیلئے اوقات کار اور رفتار کی پابندی ، سائیڈ رنر اور فرنٹ و بیک کیمروں کی موجودگی ، تربیت یافتہ ڈرائیور ، گاڑیوں کے کاغذات و فٹنس سرٹیفکیٹ اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانا ضروری ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا نوجوان نوکری نا ملنے کی وجہ سے موٹر سائیکل کے ذریعے چھوٹے موٹے کام کرکے اپنی گزر بسر کرتا ہے ، ان موٹر سائیکل رائیڈرز کو دس سے بیس ہزار کا چالان تھما دینا انکے منہ سے نولا چھیننے کے مترادف ہے ، حکومت اگر قانون کی پاسداری چاہتی ہے تو و ہ جرمانوں میں کمی کرے کیونکہ تیس چالیس ہزار مہینا کمانے والا دس سے بیس ہزار چالان بھر ہی نہیں سکتا اسکے علاوہ چالان نا بھرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دینا بند کرے کیونکہ دھونس ، دھمکی اور زبردستی کسی مسئلے کا حل نہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ،آفاق احمد
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے  
  • اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے‘ پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی‘ وزیراعلیٰ پختونخوا
  • اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی