ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا دین خدا کی بقا کی ضامن ہے، حسین نکتہ وحدت اُمت اور نام ہے مظلوم کی حمایت اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کا، اسرائیل غزہ، فلسطین اور انڈیا کشمیرمیں ظلم کر رہا ہے، اسرائیل و امریکہ جس انداز میں امت مسلمہ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے موقع پر علامہ فرحت عباس جوادی، مولانا رضا محمد خان، مولانا قمر عباس جعفری، مولانا عبدالمجید اور علی عباس نقوی کے ہمراہ کمیٹی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسینؑ کا چہلم نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جذبے سے منایا جا رہا ہے، عزاداری سید الشہدا دین خدا کی بقا کی ضامن ہے، عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، حسینؑ نکتہ وحدت اُمت اور نام ہے مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا۔ چہلم امام حسینؑ میں صرف شیعہ شریک نہیں ہوتے بلکہ تمام مسالک اور تمام مذاہب کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور ان کی شرکت اتحاد بین المسلمین کی واضح مثال اور نواسہ رسول اکرم ۖ سے اظہار عشق ہے کیونکہ امام حسینؑ نے اسلامی اقدا ر کو زندہ کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے عزاداری سید الشہدا میں رکاوٹیں ڈالنا ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، دو روز قبل پنجاب حکومت سے بڑے تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں وزرا، ہوم سیکرٹری، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جیز و دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ تین گھنٹے کی میٹنگ میں مثبت گفتگو ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ عزاداری کسی کیخلاف نہیں لہذا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، پنجاب میں بعض مقامات پر عزاداروں کی بلاوجہ خلاف آئین و قانون گرفتاریاں ہوئی تھیں جس پر پنجاب انتظامیہ نے بہت سے گرفتار اعزاداروں کو رہا کر دیا لیکن کل سے پھر عزاداروں کی گرفتاریاں سننے میں آرہی ہیں جو درست اقدام نہیں اس سلسلے میں ابھی کچھ دیر پہلے ہوم سیکرٹری پنجاب سے رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے کہ تمام مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔

علامہ عارف واحدی نے آخر میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام ہے کہ عزادار پر امن لوگ ہیں ہم نے پاکستان میں اتحادو وحدت کے فروغ کیلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے، عزاداری میں کوئی رکاوٹ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تما م دنیا کے مظلوموں کے حامی ہیں غزہ، فلسطین کی صورتحال پر قلب زخمی ہے، انڈیا ظلم کر رہا ہے کشمیر میں اور اسرائیل و امریکہ جس انداز میں امت مسلمہ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز آزادی پاکستان بھی چہلم کے ساتھ آگیا ہمارا شہداء آزادی سے عہد ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان، اتحاد و حدت اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد بھرپور طور پر جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عزاداری سید الشہدا علامہ عارف قبول نہیں کہا کہ

پڑھیں:

فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔

لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ کی بنیاد پر محاصرہ کیا جہاں امریکا اور برطانیہ نے قتل عام کیا، امریکا نے ہیروشیما پر بم گرایا لاکھوں جانیں نگل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کی تاریخ رکھنے والے امریکا مزاحمی تحریک کو دہشت گرد کہنے والے کون ہوتا ہے، اسرائیل نے قتل عام کیا، اسرائیل دہشت گردی کا تسلسل ہے اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے والے حق اور سچ پر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں بم باری ہورہی ہیں، ہمارے بچے اور جوان اسرائیلی بم باری کا مسلسل شکار ہیں، خواتین بچے ہر وقت بم باری کا شکار ہیں اور پورا غزہ ملبہ بن گیا ہے، جب غزہ کے لوگ کھانے کے لیے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں تو ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا حماس کے دفاتر اپنے ملکوں میں قائم کریں، غزہ میں کھانا پینا بند کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدی چھوڑنے کے لیے ٹائم فریم ہے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا ٹائم فریم نہیں، حماس کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے بہتے خون اور لاشوں کو دیکھا، حالات کے تناظر میں کڑوے گھونٹ پیے ہیں اور حماس نے برابری کی سطح پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بم باری بند کرنے کا کہا تھا لیکن اسرائیل نے آج بھی بم باری کرکے فلسطینیوں کو شہید کیا۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ مسلم ملکوں پر قابضین براجمان ہیں ان سے قبضہ چھڑوانا ہے، پاکستان میں سیاست آزاد نہیں اور تجارت یرغمال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی فارمولہ قبول نہیں، دو ریاستی فارمولہ ریاست پاکستان کا نہیں ہے، ابراہیمی معاہدہ نہیں کرنے دیا جائے گا، اگر کسی ابراہیمی معاہدے کی طرف جانے کی قدم اٹھایا تو قوم راستہ روکے گی اور عوام کی طاقت آپ کو خاک میں ملا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یا امریکا کی غلامی کا نہیں سوچیں اور حماس کی پشت پر کھڑے ہوں، امریکا نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا اس نے صرف مہنگائی دی، ہماری معیشت امریکا کی وجہ سے خراب ہوئی ہے، امریکا زوال پذیر قوت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا میں طاقت کے مراکز تبدیل ہو رہے ہیں، آپ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے سفارش کررہے ہیں آپ غلط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں مگر مزاحمت کررہے ہیں، فلوٹیلا باطل امریکا اور اسرائیل کو بے نقاب کرتے ہیں، مشتاق احمد خان اسرائیل میں قید ہیں آپ ان کی رہائی کے لیے اسرائیل سے بات نہ کریں مگر ٹرمپ سے بات تو کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلوٹیلا سے تمام افراد کو قید کیا اور ان تمام افراد کو رہا کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم یکجہتی کونسل کے وفد سے ملاقات
  • ٹرمپ امن فارمولا اور دو ریاستی منصوبہ کسی طور قبول نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
  • مجلس وحدت مسلمین ملت کی امیدوں کا مرکز ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • فلسطین پر صہیونیوں کا ناپاک قبضہ قابل قبول نہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
  • لاہور، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن