بیلجیئم کے شہر برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب اور صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس تاثر کو سختی سے رد کیا کہ صدرِ پاکستان یا وزیراعظم کو ہٹانے کی کوئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

معروف اخبار میں شائع سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس طرح کی خبریں مخالف عناصر کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ سیاسی انارکی پیدا ہو۔

حکومت کی کارکردگی کی تعریف

جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران حکومت نے جس حوصلے اور تدبر کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود کو صرف ایک سپاہی سمجھتے ہیں اور ان کی سب سے بڑی خواہش شہادت ہے۔

سیاسی مفاہمت اور معافی

سیاسی سوالات پر بات کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حقیقی مفاہمت معافی سے ممکن ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معافی مانگنے والے کامیاب ہوئے جبکہ انکار کرنے والے ناکام۔

معیشت اور ترقی کا روڈ میپ

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس نایاب زمینی وسائل ہیں جو ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے سے آئندہ برسوں میں اربوں ڈالر کی آمدنی متوقع ہے اور پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی

جنرل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش کو حقیقی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ان کے لیے نوبل انعام کی سفارش میں پہل کی ہے۔

بھارت اور افغانستان کو وارننگ

تقریب میں خطاب کے دوران جنرل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان نہ پہنچائے۔

ساتھ ہی افغانستان کو تنبیہ کی کہ طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی ترک کی جائے۔

قبل ازیں تقریب میں یورپ بھر سے سینکڑوں پاکستانی شریک ہوئے اور جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایک اوورسیز پاکستانی نے ان کے ہاتھ چومے جبکہ کئی افراد نے انہیں تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر کی ذاتی عادات

سہیل وڑائچ کے مطابق جنرل عاصم منیر عاجزی اور انکساری کے پیکر ہیں۔ وہ گھنٹوں کھڑے ہوکر اوورسیز پاکستانیوں سے ملتے رہے، مصافحہ کیا، تصاویر بنوائیں اور ان کے سوالوں کے جواب دیے۔

سینیئر صحافی کے مطابق ان کے رویے میں رتی بھر بھی غرور یا کوفت محسوس نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جنرل عاصم منیر سہیل وڑائچ فیلڈ مارشل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سہیل وڑائچ فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل سہیل وڑائچ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے پہلگام کے افسوسناک سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اس کی شدید مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تاہم قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کیا، جو تاریخ میں افواجِ پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانا ہی مسئلے کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

فیلڈ مارشل نے جدوجہد آزادی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، بہادری اور ایمان سے لبریز عزم ہماری رہنمائی کا چراغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے اور ہم وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے عہد کیا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا
  • سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل
  • خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال بیان کردیا
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال  جرأت  کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
  • پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے کریم ولیئیف کی ملاقات