دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری، 7 دنوں کیلئے الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں کے اندر مختلف ریاستوں میں الگ الگ وقت پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مانسون اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بارش کا دور جاری ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے تو وہیں دوسری طرف بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، سیلاب اور آبی جماؤ نے مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 21 اگست تک شدید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 16 اگست سے 20 اگست تک رک رک کر بارش ہو سکتی ہے۔ ویسے 15 اگست کو بھی دہلی کے الگ الگ علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ اس سے کئی سڑکیں زیر آب ہوگئیں اور لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج دہلی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں کے اندر اترپردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، گوا، کونکن، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش، رائل سیما، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال، اوڈیشہ، سکم چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، میزورم اور میگھالیہ میں الگ الگ وقت پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جموں کی بات کی جائے تو یہاں سیلاب کے بعد اب بھی بارش کا یلو الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چار دن جموں کے لئے آرینج اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران تیز بارش، آندھی طوفان اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ 17 اور 18 اگست کے لئے آرینج اور 20-19 اگست کے لئے جموں میں یلو الرٹ ہے۔ جموں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ڈگری سیلسیس کا امکان
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج پر موجود ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 2 سے 7 اکتوبر تک خیبر پختونخوا میں آندھی، جھکڑ چلنے، بارش، ژالہ باری متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے بھی اس سسٹم کے زیر اثر آئیں گے۔