شاہ چارلس کی صحت مزید بگڑنے لگی، چھڑی پاور کی علامت کے ساتھ ضرورت بھی بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم ایک بار پھر اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
سنہ 2024 سے کینسر کے علاج سے گزرنے والے بادشاہ کو حال ہی میں سینڈرنگھم میں چہل قدمی کے دوران چھڑی کا سہارا لیتے دیکھا گیا، جس نے ان کی صحت کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔
معروف ویب سائٹ ریڈار آن لائن ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ کی چھڑی اب محض شاہی روایت کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں میں ان کی صحت میں نمایاں طور پر خرابی آئی ہے۔ چھڑی اب صرف ایک شاہی علامت نہیں رہی بلکہ ان کے لیے ضروری ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے والد اب بہت کمزور ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیے: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں
ایک اندرونی ذرائع نے افسوسناک انکشاف کیا کہ چارلس اب 76 برس کے ہو چکے ہیں اور ان کی جسمانی حالت نازک ہے اور انہیں احساس ہے کہ (شاید) ان کے پاس وقت کم رہ گیا ہو۔
بادشاہ اب چھڑی کے سہارے آہستہ آہستہ چلتے ہیں اور اپنی تکلیف اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ بادشاہ چارلس لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ کینسر سے اپنی جنگ سے متعلق افواہوں اور سازشی نظریات سے بچا جا سکے۔
حالیہ تصاویر میں بھی بادشاہ کو درد کے باوجود پرعزم چہرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دی ایگزامینر نے انکشاف کیا تھا کہ بادشاہ چارلس نے اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پر انحصار بڑھا دیا ہے تاکہ وہ خود اپنی طبی دیکھ بھال پر مکمل توجہ دے سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چھڑی شاہ کی ضرورت شاہ چارلس شاہ چارلس اور چھڑی شاہ چارلس کی صحت شہزادی این.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چھڑی شاہ کی ضرورت شاہ چارلس شاہ چارلس کی صحت شہزادی این بادشاہ چارلس شاہ چارلس کی صحت
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا، شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی۔
پاک فضائیہ کا والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان کی فضاؤں میں استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے ہیں جو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا