UrduPoint:
2026-07-24@11:14:33 GMT

نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کی جنگ میں ''حد سے تجاوز‘‘ کر رہی ہے۔ روزنامہ ژیلینڈز پوسٹن کے ساتھ ایک انٹرویو میں فریڈرکسن سے کہا، ''نیتن یاہو اب بذات خود ایک مسئلہ ہیں۔‘‘

ڈنمارک کی سینٹر رائٹ جماعت سے تعلق رکھنے والی وزیر اعظم نے غزہ پٹی میں ''مکمل طور پر ہولناک اور تباہ کن‘‘ انسانی صورتحال اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے نئیکی مذمت کی۔

انہوں نے کہا، ''ہم ان ممالک میں شامل ہیں جو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں ابھی تک یورپی یونین کے رکن دیگر ممالک کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

‘‘

فریڈرکسن نے مزید کہا کہ وہ سیاسی دباؤ اور پابندیوں کی خواہاں ہیں، چاہے وہ آبادکاروں کے خلاف ہوں، وزیروں کے خلاف یا اسرائیل پر، جس میں تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ''ہم پیشگی کسی چیز کو خارج از امکان نہیں سمجھتے۔ جس طرح روس کے ساتھ ہوا، ہم پابندیوں کو اس طرح ترتیب دے رہے ہیں کہ وہ ان جگہوں کو نشانہ بنائیں جہاں ہمیں لگتا ہے کہ ان کا سب سے زیادہ اثر ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ کئی یورپی ریاستیں فلسطین کو تسلیم کر چکی ہیں، جب کہ برطانیہ اور فرانس نے بھی رواں برس ستمبر میں فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ڈنمارک فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں غزہ میں خوراک کی شدید کمی اور خاص طور پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ سٹی کا انتظام سنبھالنے کے اعلان کے بعد سے اسرائیل پر تنقید اور دباؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی تناظر میں جرمنی نے بھی غزہ پٹی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی اسرائیل کو ترسیل روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ادارت: مقبول ملک، عاطف بلوچ

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل