گریٹر اسرائیل کے قیام پر عالمی برادری کو فوری عملی اقدامات کرنے چاہئیں: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے عالمی کوششوں کی مکمل توہین کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں، قابض قوت کو خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے اور فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے سے روکا جا سکے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر قائم ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے قیام
پڑھیں:
آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا، آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 50سال سے کشمیری کمیونٹی کےساتھ کام کر رہا ہوں انکی پاکستان کے ساتھ وفاداری ، محبت ،استقامت کسی بھی شک سے بالاتر ہے ،کشمیر کی موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے حکومت وقت سے مطالبہ ہے ہوش کے ناخن لے اورکشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کا فوری حل نکالے۔
لاہور میں 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
مزید :