اسلام آباد:

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھ دیا ہے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا اظہار کیا پیوٹن نے

پڑھیں:

ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم

ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوریوکرینی صدر کو ایک میز پر بھٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ملاقات نہایت مثبت رہی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست امن معاہدہ ہی بہترین حل ہے، نہ کہ صرف جنگ بندی معاہدہ، جو اکثر قائم نہیں رہتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماں بشمول نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو بھی کامیاب رہی، جس میں سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ کا پائیدار حل صرف اور صرف امن معاہدے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پیر کو واشنگٹن آئیں گے اور ان سے ملاقات کے دوران یہ معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

اامریکی صدر نے لکھا کہ اگر سب کچھ درست رہا تو صدر پوتن سے بھی ملاقات طے کی جائے گی تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ حل پر بات چیت کی جا سکے۔ ٹرمپ نے اس امن معاہدے کے نتیجے میں لاکھوں جانوں کی بچت کی امید ظاہر کی۔دوسری جانب، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی طویل اور بامعنی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس
  • پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • ولادیمیر پیوٹن کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  •  صدر پیوٹن کا پاکستان میں  آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط 
  • روسی صدر پیوٹن کا صدرمملکت آصف زرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
  • ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم
  • آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنیوالے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں: آصفہ بھٹو زرداری
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم کا رابطہ،سیلابی نقصانات پر افسوس کا اظہار
  • پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل