پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
الاسکا(انٹرنیشنل ڈیسک) الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔
Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head…
Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f
— Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025
22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔
اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔
پیوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے
الاسکا ایئر بیس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں امریکی فوجی گھٹنوں کے بل بیٹھے کارپٹ سیدھا کرتے دکھائی دیے۔
Why was Trump clapping for Putin? pic.
— Pekka Kallioniemi (@P_Kallioniemi) August 15, 2025
یوکرینی عہدیدار مصطفی نایئم نے طنزیہ تبصرہ کیا: ’Make kneeling great again.‘
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار
بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے اسکی حمایت جاری ہے۔
پراوین ساہنی نے تازہ وی لاگ میں پاکستان کی جانب سے نئی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ، جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو نئی سطح تک لے جانا ہے۔
پراوین ساہنی نے کہاکہ پاکستان کی ایئر فورس نے “ آپریشن سندور“ کے دوران اپنی صلاحیتوں کو عملی سطح پر استعمال کیا اوراسکے دوران پاکستان نے ”کثیر جہتی آپریشنز“ کا نیا جنگی تصور اپنایا۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان نے روایتی لڑائی کی بجائے بی وی آر میزائلوں کا استعمال کیا، جس سے پاکستان ایئر فورس نے اپنی جدید فوجی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنایا۔
پراوین ساہنی نے اس پر زور دیا کہ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کو چین کے BeiDou سیٹلائٹ سسٹم کی مکمل معاونت حاصل ہوگی، جو 24 گھنٹے کی نگرانی فراہم کرتا ہے اور پاکستان کے میزائلوں کو درست طور پر نشانہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چین کا یہ سسٹم پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بھارتی دفاعی ماہر نے بھارت کی دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم کی جانب سے ایگنی V نیوکلیئر میزائل کے اضافے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جو 5000 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ زیرِ زمین بنکروں کو 80 سے 100 میٹر گہرائی تک تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ اس بھارتی اقدام کا جواب ہو سکتی ہے، جس سے پاکستان بھارت کی ایسی کارروائیوں کو روکنے میں کامیاب ہو گا۔
پراوین ساہنی نے کہا چین کا پاکستان کی فوجی طاقت کو بڑھانے میں یہ کردار خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے پاکستان کی فوجی صلاحیتیں مستحکم ہوں گی، جس سے پاکستان نہ صرف دفاعی بلکہ عسکری لحاظ سے بھی اپنی طاقت کو مزید بڑھا سکے گا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا پاکستان کا نیا راکٹ فورس کمانڈ بھارت کے دفاعی منصوبوں کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان کی یہ نئی حکمت عملی اور چین کی حمایت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کرے، بلکہ عسکری طاقت میں بھی خطے کا ایک اہم کھلاڑی بن سکے۔