Daily Pakistan:
2025-10-04@20:36:46 GMT

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی  

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے، اب نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر ہے۔

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ترجمان کے مطابق نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائےگی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حج درخواستوں کی وصولی

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کل سے ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی خصوصی دعوت پرکیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ، وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورانورابراہیم مشترکہ طورپرمعاہدوں اورایم او یوزپردستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی جہتیں دینے میں مدد ملے گی۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ ملے گا اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

 شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف کل سے ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
  • رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ
  • سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
  • مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • پنجاب میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان
  • وزیر مذہبی امور کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات