سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں میں 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی ہیں. اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن توسیع کر دی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں میں 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع " پہلے آئیے پہلے پایئے " کی بنیاد پر کی گئی، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل میں مزید توسیع نہیں ہو گی، آن لائن پورٹل آج رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حج درخواستوں کی وصولی کے تحت
پڑھیں:
آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں 78 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات
اسلام آباد:آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پرجوش تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلباء نے ملی نغمے گائے اور جذباتی تقریریں پیش کیں، جن میں پاکستان کی آزادی اور قربانیوں کی داستانیں سنائی گئیں، جس سے شرکاء کے دلوں میں وطن کے لیے محبت اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔
یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی سرگرمی بھی منعقد کی گئی، جس کے دوران طلباء و طالبات نے درخت لگائے اور ماحول کی حفاظت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر طلباء نے ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی، جس میں شریک نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر کالج انتظامیہ نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلباء میں حب الوطنی کے جذبات کو پروان چڑھاتی ہیں بلکہ انہیں قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس بھی دلاتی ہیں۔