نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا افسر راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی سے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسر کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
سب انسپکٹر صارم علی خان مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے دفتر سے نکلا تھا۔ پولیس نے سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی ہے۔
بھائی نے مقدمے میں بتایا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے کال سینٹرز کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن اسکینڈل کے مقدمات میں نامزد 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 9 افسران کو ہیڈکوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر، حیدر عباس شامل ہیں۔
ہیڈ کوارٹر کلوز کیے جانے والے افسران میں راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیمان اعوان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد ، سب انسپکٹر صارم علی خان اور عثمان بشارت شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں گوجرانولہ سے سب انسپکٹر محمد بلال، ابیٹ کے سب انسپکٹر میاں عرفان جاوید اور سب انسپکٹر ظہیر عباس نیازی بھی شامل ہیں۔