—فائل فوٹو
کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں 2 گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہو گئی جس سے 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ
بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)
کوئٹہ میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے
انہوں نے واضح کیا کہ آڈیٹوریم کو شہید منصور کاکڑ اور ہاسٹل کو شہید پروفیسر مظفر حسین جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیپا جیسے اہم اداروں کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی نہ صرف افسران کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک عملی مثال قائم کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے تعمیری منصوبے سامنے لائے جا رہے ہیں۔