City 42:
2025-10-04@16:56:08 GMT

شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونیوالی سڑک بحال

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور نے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑک کو کھول دیا ہے۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت کے مطابق ضلع شانگلہ اور بونیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کے لیے پاک فوج کی انجینئرز کور کو تعینات کیا گیا۔ پاک فوج کی انجینئرز کور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ  اضلاع میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ابھی موصول ہونے والی خبر کے مطابق پاک فوج کی انجینئرز کور نے شانگلہ کی بند سڑک کو بحال کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈگر میں قائم امدادی ریسکیو آپریشنز ہیڈ کوارٹر سے کارروائیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

دوسری جانب بونیر میں بھی آرمی انجینئرز پلانٹ مشینری اور خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بشنوئی، بٹائی، گوکند اور پیر بابا میں روڈ کلیئرنس اور ریکوری آپریشنز جاری ہیں۔ 

 شانگلہ میں بھاری ساز و سامان کے ساتھ آرمی انجینئرز الپوری میں تعینات ہیں۔ شانگلہ میں متعدد مقامات پر بلاک شدہ الوچ-چکیسر روڈ کی کلیئرنس جاری ہے۔ پاک فوج متاثرہ آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں ثابت قدم ہے۔ امدادی سرگرمیاں رابطے کی مکمل بحالی اور معمول پر آنے تک جاری رہیں گی۔ 

متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج بالخصوص انجینئر کور کی بے مثال خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شانگلہ میں پاک فوج کی

پڑھیں:

اسکاٹ لینڈ: بادشاہت کا دعوے دار افریقی قبیلہ گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں بادشاہت کا خود ساختہ دعوے دار افریقی قبیلہ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک افریقی قبیلہ کچھ عرصے قبل زمبابوے سے آیا تھا ،جس نے خود ساختہ طور پر بادشاہت کا دعویٰ قائم کر رکھا تھا ۔ اسے انہوں نے کنگڈم آف کبالا کا نام دیا۔ قبیلہ چند افراد پر مشتمل ہے اور انہوں نے ایک نجی جگہ پر ڈیراڈال رکھا تھا اور دعویٰ کرتے تھے کہ وہ اپنے اجداد کی زمین واپس لینے آئے ہیں جو 400 سال قبل ان سے چھین لی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے جگہ خالی کرنے کی وارننگ کے بعد پولیس اور امیگریشن حکام نے چھاپا مار کر خود ساختہ افریقی بادشاہت ختم کر دی ۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • فلسطین میں جنگ بندی کے قریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام جاری
  • غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
  • اسکاٹ لینڈ: بادشاہت کا دعوے دار افریقی قبیلہ گرفتار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • "فتح" 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا
  • سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان