نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا افسر راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی سے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسر کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
سب انسپکٹر صارم علی خان مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے دفتر سے نکلا تھا۔ پولیس نے سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی ہے۔
بھائی نے مقدمے میں بتایا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
افغان شہری سے روابط: اسلام آباد پولیس کے افسر کو جبری طور پر نوکری سے نکال دیا گیا
اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے مبینہ روابط اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام پر سروس سے جبری طور پر برخاست کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہر گل لودھی—جو ماضی میں مندرہ کے ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں—کو ابتدائی طور پر افغان شہری سے مشتبہ تعلقات کے باعث معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ افغان شہری کو ملک بدر کیے جانے سے پہلے متعلقہ پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، ایس پی صدر کی سفارش پر مہر گل لودھی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ساتھ ہی پولیس لائنز میں ان کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ، جس کے لیے انتظامیہ کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔
یہ اقدام پولیس ڈیپارٹمنٹ میں داخلی سکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ حساس معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا روابط کو برداشت نہ کیا جائے۔