پاکستانی شوبز شخصیات کا سیلاب متاثرین کے لیے غم اور یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے اس ہفتے قیامت خیز بارشوں اور تباہ کن لینڈ سلائیڈز کی لپیٹ میں آ گئے، جس کے نتیجے میں صرف 48 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ندی نالے طوفانی دریاؤں میں بدل گئے، پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، بستیاں مٹی اور پانی میں دفن ہو گئیں۔
شدید متاثرہ علاقوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں جہاں ریسکیو ٹیمیں سڑکوں کے ٹوٹنے کے باعث دور دراز وادیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بونیر، سوات اور مانسہرہ میں گھروں کے ملبے تلے دبے لوگ اور سڑکوں پر بکھری قیمتی اشیاء تباہی کی گواہی دے رہے ہیں۔
سیلابی تباہی کے بعد پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر غم اور یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے امداد کی اپیل کی۔
گلوکار عاصم اظہر نے لکھا: “آج ہماری زمین رو رہی ہے، سیلاب نے خواب، گھر اور زندگیاں چھین لیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر ایک دوسرے کا سہارا دینا ہوگا۔”
ماڈل و اداکارہ نادیا حسین نے مختصر مگر بھرپور دعا کی: “یا اللہ! ہمارے ملک کو مزید آفات سے بچا۔”
گلوکار عمیر جسوال نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں تاکہ ریسکیو آپریشن متاثر نہ ہو۔
مصنفہ فاطمہ بھٹو نے امدادی سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ متاثرین تک بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ رہی؟
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات، فوری طبی امداد اور تمام متعلقہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے متاثرہ و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو موسم کی پیشگی اطلاعات پہنچانے اور ممکنہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے این ڈی ایم اے کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں سے رابطے مزید مربوط اور انکی ہر قسم کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
وزیراعظم کی جانب سے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند راستوں کو فوری بحال کرنے کے لئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی بند شاہراہوں پر پھنسے مسافروں کو جلد از جلد مدد پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔